منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان چین سے 17 جنگی ہیلی کاپٹر زیڈ10 خریدے گا

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) پاکستان چین سے 17 جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 خرید ے گاان میں سے رواں برس کے آخر میں پردو مزید ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کئے جائیں گے۔چینی اخبار کے مطابق پاکستان پہلا ملک ہے جو چین سے جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 خریدرہا ہے۔اخبار نے برطانوی دفاعی جریدے آئی ایچ ایس جین کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ برس روس اور پاکستان نے فوجی خریداری پر تعاون بڑھانے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ، جس کے تحت روس پاکستان کو 20 ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ روس اور پاکستان کے درمیان مزید دفاعی سودوں پر بھی بات چیت جاری ہے اور معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ ان میں شارٹ سے میڈئم رینج کے زمین سے فضا میں مار کرنے و الے میزائل Pantsyr-S1، طیارہ شکن آرٹلری ہتھیاروں کا نظام، جنگی ہیلی کاپٹر Mi-28Eاور میزائل سسٹم9K37 Buk Grizzly شامل ہیں۔ پاکستان ایک ہی وقت میں چین اور روس سے خریدے گئے ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کوشش میں ہے کہ وہ چین کے روایتی گاہک تھائی لینڈ، میانمار اور پاکستان کو اپنی طرف منتقل کرے جبکہ چین دفاعی سازوسامان کی مارکیٹ سے روس کو باہر کرنا چاہتا ہے۔ چینی ملٹری نیوز ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے حوالے کیے جانے والے تین چینی ساختہ CAICZ-10 جنگی ہیلی کاپٹر زکی آن لائن تصاویر زیر گردش ہیں۔اس کی وجہ چینی اور روسی ہتھیاروں کے نظام کے درمیان موازنہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…