پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے تین اراکین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے 3 ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محمود جان نے کہا کہ حکومت نے اراکین اسمبلی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اسمبلی
کے 18 اراکین کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ موصول ہونے والی رپورٹ میں 3 ارکان میں کورونا وائرس تشخیص کیا گیا ہے جبکہ 15 کے نتائج منفی آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ اجلاس میں وہ اراکین اسمبلی ہی شرکت کریں گے، جن کے کورونا ٹیسٹ منفی ہوں گے۔محمود جان نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام سیکریٹریز کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک 18ہزار 472 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے صوبے میں 707 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 4692 مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1لاکھ 48 ہزار921، جان بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 839 جبکہ 56 ہزار 390 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تین اراکین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے 3 ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محمود جان نے کہا کہ حکومت نے اراکین اسمبلی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اسمبلی کے 18 اراکین کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ موصول ہونے والی رپورٹ میں 3 ارکان میں کورونا وائرس تشخیص کیا گیا ہے