بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے افراد کو خوشخبری سنا دی

datetime 16  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے ، رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد،

راولپنڈی اور لاہور میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مظفرآباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں بھی پری مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے اور سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں بھی میں رواں ہفتے پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…