ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

اسد عمر نے درست اعدادرو شمار بتائے ہیں ، عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے ،ڈاکٹر ظفر مرزا کا دو ٹوک اعلان

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسد عمر نے درست اعدادرو شمار بتائے ہیں ، عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے ،چاہتے ہیں لوگوں کو پتا چلے کے آنے والے دنوں میں کن حالات کا  سامنا کرنا پڑیگا،آنے والے دنوں میں کسی شہر کے کورونا مریضوں کو اپنے شہر کے ہسپتال میں بستر نہ ملے تو ضرورت پڑنے پر

دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔ ایک انٹرویومیں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسد عمر نے جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں یہ وہ نتیجہ ہے جو ہم ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ مشترکہ تحقیق کرتے ہیں، ہم نے سوچا کہ اسے عوام کے سامنے لایا جائے کیونکہ ہم کچھ چھپانا نہیں چاہتے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کے آنے والے دنوں میں کن حالات کا  سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز بتائے گئے ہیں اور اس کا نہ صرف اطلاق ہوگا بلکہ انتظامی طور پر بھی اسے یقینی بنایا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن تو ہورہا تھا لیکن جیسا ہونا چاہیے تھا ویسا نہیں ہوا تو اس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لہٰذا پنجاب میں جو بہت زیادہ آبادی والے علاقے ہیں انہیں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے  کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کیسز کی تعداد کم ہوسکتی ہے لیکن آنے والے دنوں میں کسی شہر کے کورونا مریضوں کو اپنے شہر کے اسپتال میں بستر نہ ملے تو ضرورت پڑنے پر انہیں دوسرے شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک آکسجینیڈ بیڈز کی سہولت فراہم کریں گے اور جولائی میں اس سے زیادہ ہی بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…