ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی بھارتی اداکارکو کرونا تھا یا نہیں ؟پتہ چل گیا

datetime 15  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزخودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ممبئی کے کوپر ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھندے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا۔

جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ساتھ ہی بتایا گیا اداکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا۔رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئےہیں اور ان کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی آخری رسومات 15 جون کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی اور ان کے دیگر اہل خانہ ریاست بہار سے ممبئی پہنچ چکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کا تعلق ریاست بہار کے شہر پٹنا سے تھا، وہ ممبئی میں اکیلے رہتے تھے، ان کی چار بہنیں ہیں جن میں سے ایک ریاست بہار کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔دوسری جانب نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت پر بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے شدید حیرانگی اور افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی فلم اسٹار اکشے کمار نے لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر واقعی دل دہلا دینے والی ہے، یہ ہولناک خبر سْن کر میں چونک گیا ہوں۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سْن کر دنگ رہ گئی ہوں کہ اچانک یہ کیا ہوگیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’میرا دوست بہت جلدی اِس دْنیا سے چلا گیا ہے۔

اسے کبھی نہیں بھولوں گی اور سوشانت سنگھ کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔عالیہ بھٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’میں اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کہوں، میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارا دوست بہت جلدی ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔اْنہوں نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب ہمیشہ سوشانت سنگھ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اجے دیوگن نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر واقعی افسوسناک ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔اداکار نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔سنجے دت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے بس اتنا کہوں گا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سْن کو حیران رہ گیا ہوں۔بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خوفناک خبر سْن کر مجھے یقین نہیں آرہا کہ کیا واقعی میں یہ سچ ہی ہے۔روینا ٹنڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر سْن کر حیرت زدہ ہوں، وہ ایک نوجوان اور باصلاحیت اداکار تھے ابھی تو اْن کے پاس اپنی صلاحیتیں دْنیا کو دکھانے کا بہت وقت تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…