لندن (این این آئی)کووڈ 19 کی ویکسین پر کام کرنے والے ایک سائنسدان نے کہا ہے کہ انھیں کافی یقین ہے کہ وائرس کے لیے کئی مؤثر ویکسین تیار کر لی جائیں گی۔امپیریل کالج لندن میں ایک ویکسین ٹیم کی سربراہی کرنے والے پروفیسر روبن شیٹوک نے بتایاکہ مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی دوسری ویکسین کی طرح ہمارے پاس اس ویکسین کو بنانے کا بھی امکان ہے مگر کامیابی کی پیشگوئی کرنا بے وقوفی ہے کیونکہ کسی بھی انفرادی ویکسین کے
ناکام ہونے کا کافی بڑا خطرہ ہوتا ہے، اور جو اہم ہے وہ یہ کہ دنیا بھر میں کئی ویکسین بنا سکنے کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ ان میں سے کچھ کام ضرور کریں گی۔پروفیسر شیٹوک نے کہا کہ ان کی ٹیم ایک نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین پر کام کر رہی ہے جسے اس سے پہلے انسانوں پر نہیں آزمایا گیا ہے۔وائرس کو بڑھا کر اسے غیر فعال کرنے کے بجائے وہ وائرس سے حاصل کردہ جینیاتی مواد سے اینٹی باڈیز بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔