اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی خیر سگالی سفیر وینیسا او برائن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے اور وہ پاکستان کی دھرتی اور جھنڈے سے دلی طور پر پیار کرتی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کیا ،۔اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے وینیسا اوبرائن کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بطور تحفہ پیش کیا
پاکستان کے خیر سگالی سفیر وینیسا اوبرائن نے 10923 میٹر کی چیلینجر ڈیپ کے نام سے مہم میں سمندر کے سب سے گہرے مقام پر جھنڈا لہرانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ان کی اس مہم کامقصد سمندر کی گہرائی میں پوشیدہ حقائق تک رسائی حاصل کرنا تھا۔ وینیسا اوبرائن نے اس سے پہلے 2017 میں پاکستان کے پہاڑ کے ٹو کی چوٹی جو بھی سر کرنے کا تاریخی معرکہ سر انجام دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا بھر میں پاکستان کے لئے خیر سگالی سفیر بن گئیں۔ اس طرح وینیسا اوبرائن زمین کے سب سے اونچے مقام اور سمندر کے سب سے گہرے مقام تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گیئں اور انکا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اعزاز کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ تاریخی سمندری مہم جوئی میں وہ آبدوز پائلٹ وکٹر وسکوو کے ساتھ شریک ہوئیں اس طرح یہ دونوں نے ایک ساتھ سمندری خوطہ زنی کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا اس چیلنجر ڈیپ خوطہ خوری کا مقصد مشرقی سمندری نقشہ مرتب کرنا، پانی کے اندر چٹانوں کے نمونے اکھٹے کرنا اور سمندری سطح کے نیچے سائنسی تحقیق کی نئی راہیں کھولنا تھا کیونکہ ابھی تک کرہ ارض کی صرف 80 فیصد سطحی منزلوں کی نقشہ بندی ک ریسرچ کا مطالعاتی کام کیا گیا ہے جس سے سائنسی ایجادات کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔وینیسا اوبرائن کی دوست او بی ای سی ڈی آر رائل نیوی دردانہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحر الکاہل کے اس تاریخی سفر میں
وہ وینیسا کی شریک سفر تھیں اور انہوں نے عملی طور پر اس تاریخی مہمکا مشاہدہ کیا وینیسا اوبرائن نئے پاکستان کے اندر مختلف پروگراموں کی سہولت کاری کے لئے سرکاری اور نجی تنظیموں کے ساتھ مل۔کر پاکستانی کمیونٹی میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں دردانہ انصاری نے کیا کہ وینیسا اوبرائن کے ساتھ سمندری مہم جوئی کا حصہ بننے پر وہ فخر محسوس کرتی ہیں کیونکہ اس تاریخی واقعے کے حیرت انگیز مشاہدات کی گواہ کی حیثیت سے
وینیسا اوبرائن کی ساتھی تھیں۔ وینیسا اوبرائن نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ اس حیرت انگیز مقام تک انکا سفر پاکستان کے لئے بھی خوش قسمتی کا باعث ثابت ہو گا اور بحری مہم جوئی کے دوران پاکستانی پرچم اٹھائے رکھنا انکے لئے بھی ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ پوری دنیا کو باور کرانا چاہتی ہیں کہ پاکستانی پرچم اٹھانے والے ناقابل یقین حد تک مضبوط ہوتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان بھی دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط ترین ملک کی حثیت سے کامیاب ہوتا رہیگا۔ وینیسا اوبرائن نے اپنے خطاب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا۔