اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

شمالی کوریا میں قحط ،درینہ دشمن جنوبی کوریا کی مدد کی پیشکش لیکن ساتھ ایک شرط بھی لگادی

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )شمالی اور جنوبی کوریا کی سخت دشمنی ساری دنیا میں مشہور ہے لیکن اب جبکہ شمالی کوریا اپنی تاریخ کے بدترین قحط کا شکار ہے تو جنوبی کوریا اس کی مد د پر تیار ہے لیکن مدد فراہم کرنے کے لئے ایک دلچسپ شرط بھی رکھ دی ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ 100 سال کے سخت ترین قحط کا شکار ہے اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے بھرپور مدد فراہم کی جائے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ مدد مانگی جائے۔ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ ہانگ یانگ پیو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں قحط پر نظر رکھی جائے گی اور ہر ممکن مدد بھی فراہم کی جائے گی، اگر شمالی کوریا کیطرف سے مدد کا تقاضہ کیا گیا۔
شمالی کوریا کی طرف سے یہ اعلان تو کیا گیا ہے کہ یہ بدترین قحط کا شکار ہے لیکن باقاعدہ طور پر مدد کی درخواست نہیں کی گئی اور اکثر ممالک کا کہنا ہے کہ قحط کا اعلان دراصل مدد مانگنے کا ایک طریقہ تھا لیکن بدترین حالات کے باوجود شمالی کوریائی حکومت مدد کی باقاعدہ درخواست نہیں کر رہی۔ امریکا کا کہنا ہے کہ قحط کے دعووں کا جائزہ لیا گیا ہے اور حاصل ہونے والی معلومات کے پیش نظر کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا اس سے پہلے شمالی کوریا کو نیوکلئیر اور میزائل پروگرام کا خاتمہ کرنے کی شرط پر مدد فراہم کرتا رہا ہے لیکن بعد ازاں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی پر مدد کی فراہمی منقطع کر دی گئی۔
چین شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات رکھنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے اور اس کی طرف سے خوراک کی شکل میں امداد فراہم کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی تقریبا اڑھائی کروڑ آبادی میں سے 70 فیصد خوراک کی شدید کمی کی شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…