اسلام آباد(نیوزڈیسک )تیونس کے ساحلی مقام سوسہ کے 2 ہوٹلوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔گزشتہ روز تیونس میں دہشت گرد حملے میں غیرملکیوں سمیت کم از کم 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں .گزشتہ روز تیونس میں دہشت گرد حملے میں غیرملکیوں سمیت کم از کم 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
داعش کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلح شخص کی شناخت ابو یحیی القیراوانی کے نام سے کی گئی ہے، “جو خلافت کا سپاہی” تھا اور جس نے “جہادی گروپ” کے دشمنوں کو نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے تیونس کے وزیراعظم حبیب اسد کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو تیونس کے ساحلی تفریحی مقام پر ہوٹل امپیریئل مرحبا کے سامنے ہونے والے اس حملے میں 38 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وزرات صحت نے 38 افراد اور ایک حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ جرمنی، بلغاریہ اور فرانس کے شہری بھی شامل ہیں۔مقامی افراد کے مطابق دہشت گردوں نے جمعے کو دوپہر کے وقت ساحلی مقام پر حملہ کیا جب ساحل پر سیاحوں کا کافی رش تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں تو ایسا لگا جیسے آتشبازی ہورہی ہے اور لوگ خوشی منارہے ہیں مگر جلد ہی لوگوں میں افراتفری کے آثار دیکھ کر حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔اس حملے کے بعد سے ملک میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے تھے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ پر تھی۔
داعش نے تیونس میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
27
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں