کولمبو(نیوز ڈیسک) کولمبوٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم پاکستان کے 138رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 315 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز 301 رنز پر شروع کی لیکن 14 رنز کے اضافے کے بعد دشمنتھا چیمارا 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہو گئے جب کہ رنگنا ہیراتھ 18 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 177 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 جب کہ ذوالفقار بابر، محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کھیل کے دوسرے روز سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے جس میں کوشال سلوا کے 80 اور اینجلو میتھیوز کے 77 رنز شامل تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنائے تھے جس میں محمد حفیظ کے 42 اور اظہر علی کے 26 رنز شامل تھے۔
کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پراظہرعلی64جبکہ یونس خان 23رنز بناکرکریز پرموجودتھے۔
کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان نے دوسری اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر171رنز بنالیے
27
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں