اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند،کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

datetime 11  جون‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور کے داخلی و خارجی راستے بھی بند کر دیے جائیں گے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زیادہ متاثرہ علاقوں کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے سیل کیا جائے گا، فیصلے پر آئندہ 2 سے 3 دن میں عملدرآمد کیے جانے کا امکان ہے۔لاہور کو سیل کرنے کے لئے حکام کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جا ئزہ لیاگیا۔کورونا کی وباء کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے لاہور شہر کیلئے علیحدہ حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے ماہرین نے تجاویز کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش بڑھانے اورمتاثرہ مریضوں کیلئے موثر کیس مینجمنٹ کے امور پر غورکیاگیا۔اجلاس میں سیلاب کے ممکنہ خدشے کے حوالے سے لاہوراوردیگر شہروں میں ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہور ڈویژن، ماہرین اور اعلی عسکری و سول حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیاگیااوراس امر پر اتفاق کیاگیاکہ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ کی علیحدہ موثر پالیسی مرتب کی جائے گی اوراس ضمن میں ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیاگیا۔ خصوصی ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں لاہورشہرکیلئے علیحدہ ماڈل تیار کیا جائے گا۔

ورکنگ گروپ کی سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیونٹی ٹرانسمیشن کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کوروناکا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے سول اور عسکری اداروں میں کوآرڈینیشن کو مزیدموثر بنانے اور مشترکہ کاوشوں کو مزیدتیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبے میں ماسک کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مارکیٹو ں اوربازاروں میں ایس او پیزکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں اس امر سے اتفاق کیاگیا کہ کورونا وباء کے حوالے سے مستقبل کی صورتحال کو مدنظر رکھ کرپیشگی ضروری پلاننگ کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔ سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات قبل از وقت مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پنجاب حکومت کوکورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کہا کہ کورونا ایک قومی چیلنج ہے،

سول حکومت کومکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صورتحال مشکل ضرورہے لیکن ہم سب کا عزم اس سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اورعوام کی حمایت سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔زمینی صورتحال کا جائزہ لے کرعوام کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔عوام کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا- انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹ رہی ہے-وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاہور اوردیگر شہروں کیلئے علیحدہ علیحدہ پالیسی جلد مرتب کی جائے اوراس ضمن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خدشے کے باعث محکمہ آبپاشی اورمتعلقہ ادارے پیشگی تیاریاں مکمل رکھیں۔اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کوسراہا گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…