اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے پشاور سے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈورکے قیام کی منظوری دیدی ہے, تعمیر پر 65 ارب روپے لاگت آئیگی، منصوبہ خطہ میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگامنصوبہ 48 کلومیٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل زون پر مشتمل ہوگامنصوبہ ورلڈبینک اور پاکستان کے اشتراک سے مکمل ہوگا۔جس سے ایک لاکھ شہریوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے منصوبہ 2024 میں مکمل ہو گا۔طورخم تا کابل ہائی وے کی تعمیر افغان حکومت کرے گی منصوبہ جنوبی ایشیاء
کو افغانستان کے راستے وسطی ایشیاء سے منسلک کرے گاسائن آف خیبرپاس اکنامک کوریڈور سے قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیادور شروع ہوگاخ?بر پاس اکنامک کوری ڈور علاقے کی ترقی میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گامنصوبہ قبائلی عوام کی خوشحالی کا ضامن اور پاک افغان تعلقات کیلئے فائدہ مند ہو گا واضح رہے کہ اس منصوبیکا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال جمرود جلسہ عام میں کیا تھاوعدے کی تکمیل اور منصوبہ کی منظوری پر قبائلی عوام وزیراعظم کی ممنون ہیں۔