اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی سروے رپورٹ میں کورونا پرخصوصی باب میں کہا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث دو کروڑ تہتر لاکھ افراد کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے، ملک کی 56.6 فیصد آبادی سماجی، معاشی لحاظ سے غیرمحفوظ ہوسکتی ہے، خواتین اور بچوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
جمعرات کو جاری اقتصادی سروے رپورٹ میں کورونا کا خصوصی باب شامل کرلیا گیا جس میں کہا گیا ہے کرورنا کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیوں میں شدید کمی آئی ہے سیمنٹ، پٹرولیم مصنوعات اورگاڑیوں کی فروخت بہت کم ہوگئی ہے،ملک کی 56.6 فیصد آبادی سماجی، معاشی لحاظ سے غیرمحفوظ ہوسکتی ہے، خواتین اور بچوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے سروے رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 2 کروڑ 73 لاکھ افراد کا روزگار خطرے میں پڑگیا، جزوی لاک ڈاؤن پرزرعی، غیر زرعی شعبے میں ایک کروڑ 55 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونیکاخدشہ ہے، مکمل لاک ڈاؤن پر ایک کروڑ 91 لاکھ افراد کی بیروزگاری کا خدشہ ہے، ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ میں زیادہ افراد کے بیروزگار ہونیکاخدشہ ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ کوروناسے اوورسیزپاکستانیزکے مستقل بیروزگارہونیکاخدشہ ہے، کورونا سے تعلیمی اداروں کیچارکروڑ بیس لاکھ طلبہ وطالبات براہ راست متاثر ہوئے اسکولوں،کالجزکی بندش سے خواتین اساتذہ کے بیروزگار اورہزاروں لڑکیوں کی تعلیم مکمل طورپرختم ہونیکاخدشہ ہے کورونا وائرس کے باعث ملک میں خواتین لیبر فورس کم ہوجائے گی رپورٹ کے مطابق حاملہ خواتین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوں گی اس وقت ملک میں 47 لاکھ خواتین حاملہ ہیں، کورونا سے نئے پیداہونے والے بچوں پر بھی منفی اثرات پڑیں گے، کووروناوائرس سے تولیدی صحت پراثرات مرتب ہوں گے۔