کراچی (این این آئی) دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں ہر گھنٹے کورونا وائرس کے73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مریضوں کی تعداد 35ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر ساڑھے تینتالیس ہزار سے زائد کیسز ہیں اور سات سو اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کراچی میں ڈاکٹروں نے ہر ماہ پندرہ روز لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں اور بازاروں میں کم سے کم رش کو یقینی بنانا ہوگا۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہڑتال کا کوئی جواز نہیں۔ سندھ ڈاکٹر اتحاد نے عالمی ادارہ صحت کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ماہ 15 روز لاک ڈان کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتیہوئے رہنماوں نے کہاکہ اسپتالوں اور بازاروں میں کم سے کم رش یقینی بنایا جائے۔سندھ ڈاکٹر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا اعلان کرنے والے ڈاکٹرز کا سمجھا رہے ہیں کہ ان حالات میں یہ اقدام مناسب نہیں۔