اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین تنخواہوں میں اضافے و مساوی حقوق کا معاملہ،وفاقی سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے ، وفاقی سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی نے نئے احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سربراہ کور کمیٹی نے کہاکہ قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی جا رہی ہے،وفاقی بجٹ کے روز وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہائوس تک مارچ ہو گا۔ رحمن باجوہ نے کہاکہ وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے،بجٹ میں ریلیف نہ دیا گیا تو دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ حقوق پر سمجھوتہ نامنظور، ایپکا سمیت وفاقی ملازمین کی نو تنظیموں کی حمایت حاصل ہے، وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین نے کیو بلاک میں وزارتِ خزانہ کا دروازہ بند کر دیا، مشیرِ خزانہ کا راستہ روک کر زبردست احتجاج کیاگیا ،مشیرِ خزانہ کا مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کر دیا،ملازمین نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور سیکرٹری خزانہ کا گھیراؤ کرلیااس موقع پر ملازمین نے کہاکہ تنخواہوں کے حوالے سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے بعدازاں پاک سیکرٹریٹ ملازمین کے حفیظ شیخ اور سیکرٹری خزانہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حفیظ شیخ نے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔