اسلام آباد (این این آئی)کورونا سے صحت یابی کے بعد ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا ہے کہ کورونا آئسولیشن کے دوران صرف پیناڈول استعمال کی اور ملٹی وٹامن کا استعمال جاری رکھا۔صحت یابی کے بعد ڈاکٹر سعد نیاز نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ
سوشل میڈیا پر پھیلی تجاویز پر کان دھرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے چار سے آٹھ ہفتوں میں پاکستان میں کورونا کا مرض تیزی سے بڑھے گا، ملک کی موجودہ طبی سہولتوں کے ہوتے ہوئے صرف ذاتی بچائو ہی مریضوں کی واحد ڈھال ہے۔