پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پیٹرول بحران کیوں پیدا ہوا؟ پی ایس او نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم مافیا کوبے نقاب کردیا

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس او نے ملک میں پیٹرول کی کمی کے حقائق اور وجوہات بتا دیں، پی ایس او کے مطابق اپریل میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ذخیرہ انتہائی کم تھا جب کہ مئی میں طلب میں اضافہ کے باوجود کمپنیوں کے پاس دو سے تین دن کا تیل تھا۔

پی ایس او نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط میں بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل نہیں خرید رہیں اور بیشتر کمپنیوں کےپاس قواعد کے مطابق 21 دن کاتیل ذخیرہ نہیں تھا، کچھ کمپنیوں کی ذخیرہ اندوازی سے تمام بوجھ پی ایس او پر پڑگیا۔پی ایس او نےسفارش کی کہ تیل کا ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے بھی آئل کمپنیوں کا دورہ کیا گیا جس میں مختلف آئل اینڈ گیس مینوفیکچرر کمپنیز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے کیماڑی اور وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیز نے جان بوجھ کر تیل سپلائی نہیں کررہی ہیں۔اوگرا نے ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے پر تین کمپنیوں کو شو کاز نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…