پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، شہریوں نے سنجیدگی نہ دکھائی تو وباء کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جائیگا،اہم پیغام جاری کر دیا گیا

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کرونا سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے ۔جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی محفوظ رہیں گے۔پڑھے لکھے طبقے کی ذمہ داری ہے کہ کرونا سے بچائو کیلئے شعور اجاگر کریں ۔ عوام اگر تعاون نہیں کرینگے تو حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ہمیں کرونا سے بچائو کرتے ہوئے زندہ رہنا سیکھنا ہے ۔

کرونا کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، اگر شہریوں نے سنجیدگی نہ دکھائی تو اس وباء کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔حکومت آزاد کشمیر نے محدود وسائل کے باوجوداس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عوام کی جانب سے بے احتیاطی کی گئی جس کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا- عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حفاظتی ایس او پی پر عمل کریں – حکومت آزادجموں وکشمیر نے محدود وسائل کے باوجود بروقت لاک ڈائون کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے کرونا کا پھیلائو کنٹرول میں رہا ۔ لاک ڈائون کے دوران دہاڑی دار طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھی اقداما ت اٹھائے ۔ دنیا میں کسی ملک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ مسلسل لاک ڈائون کر نظام چلا سکے ۔ عوام کی مشکلات کے پیش نظر لاک ڈائون میں نرمی دی لیکن نرمی کے بعدکرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو نا شروع ہو گیا ہے جوکہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ عوام اگر حکومتی احکامات کی پاسداری نہیں کرینگے توکرونا وائرس کے پھیلائو کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ چند دنوں میں کرونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور صورتحال مشکل ہو سکتی ہے ۔ عوام سماجی رابطوں کو محدود رکھیں سماجی فاصلہ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…