منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں، جب اللہ راضی ہوتا ہے تب ہی معجزات ہوتے ہیں،چودھری شجاعت حسین کا اہم پیغام

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں۔ کہ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہونا بہت ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مزدوری کرنے والوں، اپنے ملازمین اور اردگرد غریب اور مستحق لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو کھانا دیا کریں۔

جب اللہ راضی ہوتا ہے تب ہی معجزات ہوتے ہیں، اس کی مثال میری اپنی زندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اللہ راضی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے اور تمام لوگوں کیلئے یہ واقعی لمحہ فکریہ ہے، کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں۔شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس وبا سے بچنے کیلئے اللہ کو راضی کریں اور حضورؐ کے بتائے ہوئے طریقے پر اپنی زندگی گزاریں۔ میں بار بار سب کو یہی تاکید کر رہا ہوں کہ یہ وائرس اللہ تعالی کی طرف سے وارننگ ہے۔ق لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی غلطیوں کا احساس کر کے اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہئے۔ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ پوری دنیا میں طاقت کا معیار بدل چکا ہے، ایٹم بم اور میزائل اس وائرس کو نہیں مار سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ چکے ہیں۔ میرا اس بات پر یقین اور پختہ ہو گیا ہے کہ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر اللہ راضی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…