پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف آئی اے اور دیگر اداروں کا نجی تیل کمپنی کے ڈپو پر چھاپہ، تیل کا بڑا ذخیرہ موجودلیکن سپلائی بند، وزیراعظم کے احکامات پر تیزی سے عمل جاری

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ کیماڑی آئل فیلڈ پر نجی تیل کمپنی کے ڈپو پر چھاپا مارا جہاں تیل کا بڑا ذخیرہ موجود تھا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے معاملے پر

وزارت پٹرولیم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے کیماڑی آئل فیلڈ پر چھاپہ مارا جہاں نجی کمپنی کے ڈپو میں بڑا ذخیرہ پایا گیا۔نجی کمپنی جان بوجھ کر تیل سپلائی نہیں کر رہی تھی، نجی کمپنی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بتا دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے سدباب کے لیے ایف آئی اے، اوگرا، پی ایس او اور ایچ ڈی آئی پی افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام پر مبنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی اور ان کے ڈیپوز کو چیک کرے گی۔کمیٹی کیماڑی، پورٹ قاسم، شکارپور، دولت پور اور سانگھی میں باقاعدہ چیکنگ کرے گی، ذخائر ہونے کے باوجود مصنوعی قلت کرنے والی کمپنیز کے خلاف کرمنل کیسز درج ہوں گے جب کہ ملوث کمپنیز کے لائسنز بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اور حکومت اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…