منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مجھے کسی کے پریشر کی پروا نہیں،ایک کروڑ 75 لاکھ لیٹر پٹرول سپلائی کیوں نہیں کیا جا رہا، ملک میں پٹرولیم کی قلت پر وزیراعظم کا سخت برہمی کا اظہار

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں پٹرولیم کی قلت پر ایک بار پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جو جو کمپنی ہورڈنگ میں ملوث ہے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرول کی قلت پر ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو طلب کیا گیا۔ وزیر اعظم نے استفسار کیاکہ بتایا جاے ابتک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم

نے کہاکہ مجھے کسی کے پریشر کی پروا نہیں،اداروں کو اپنا کام کرنا ہو گا۔ بتایاگیاکہ 1 کروڑ 75 لاکھ لیٹر اٹک ریفائنری کے پاس موجود ہے جو آگے سپلائی نہیں کیا جا رہا،آے آر ایل ریفائنری نارتھ ریجن کو تیل سپلائی کرتا ہے اور زیادہ وہاں ہی مسائل ہیں۔ ذرائع کے مطابق او ایم سیز کا کیماڑی اور پورٹ قاسم میں ہورڈنگ پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جو جو کمپنی ہورڈنگ میں ملوث ہے ان کیخلاف سخت کاوروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…