کراچی (ٹی وی رپورٹ) سنتھیارچی کے الزامات سے سیاسی منظر نامے پر بھونچال آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون سارہ ملکانی کا کہنا تھا کہ اس طرح سے اظہار رائے کو مجرم بنانااوراس کو ایک سائبر کرائم کی طرح پیش کرنااور ایف آئی اے کو یہ
اختیار دینا کہ وہ تفتیش کریں ہمارے پاس قانون موجود ہے کسی پر غلط الزام ڈالنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری ہے اور پاکستان میں رہ کرقانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر پاکستان کا قانون لاگو ہوگااور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔