ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور میں صورتحال بہت خطرناک ہے،بات 6لاکھ سے بہت بڑھ چکی ہے لاہور میں اب ہر گھر میں کرونا کا مریض ہے ، ڈاکٹر طاہر شمسی کا خوفناک انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی و ی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے ہر محلے ، ہر گھر میں کرونا کا مریض ہے، جو رپورٹ ابھی پنجاب حکومت کو دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ 6لاکھ افراد متاثر ہیں ، تو یہ تعداد 6لاکھ سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے صحت یاب مریض پلازمہ عطیہ کریں ، ہمیں 10ہزار ڈونرز درکار ہیں ،ایک صحت مند شخص اگر اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریگاتو اس کی بدولت 2مریض صحت یاب ہو سکیں گے ۔دریں اثنا چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے وبائی امراض کے ماہر معروف ڈاکٹر طاہر شمسی سے ملاقات کی ہے۔جس میں پلازمہ تھراپی کے ذریعے کورونا مریضوں کے علاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پلازمہ تھراپی کے ذریعے علاج کی سہولیات کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے تمام ضروری سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ رضا کارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے والوں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کر رہے ہیں جبکہ پلازمہ عطیہ کرنے والے افراد کی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…