پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی بحران کی تحقیقات عمران خان سے شروع کی جائیں، سارا کٹھا چٹھا کھل جائے گا،دھماکہ خیز بات کر دی گئی

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید جیسے ہی بولنا شروع کرتے ہیں، مجھے 200 ارب روپے یاد آجاتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی بحران کی تحقیقات عمران خان سے شروع کی جائیں، سارا کٹھا چٹھا کھل جائے گا،

عمران خان کرونا وائرس سے بگڑتی صورت حال سے توجہ ہٹانے کیلئے سندھ حکومت پر الزام تراشی کروارہے ہیں۔قادر پٹیل نے کہاکہ عوام کرونا سے مررہے ہیں اور عمران خان کو فکر ہے کہ پی پی پی کے خلاف کون سا نیا الزام لگایا جائے، شوگر کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کی مرضی سے شوگر ملز کو سبسڈی ملی۔انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار نے شوگر ملز کو سبسڈی دی اور ان کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا جارہا، کمیشن رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا، وفاقی حکومت چینی بحران کے حوالے سے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے سندھ حکومت پر الزام تراشی کررہی ہے۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ2020 کے چینی بحران کی تحقیقات میں 2017 کے دوران سندھ حکومت کی سبسڈی کا تذکرہ کیا توجہ ہٹانے کی کوشش نہیں۔ قادر پٹیل نے سوال کیاکہ مراد سعید بتائیں کہ لاہور میں ڈاکٹر سلمان کو وینٹی لیٹر کیوں نہیں ملا؟ کرونا وائرس کے خلاف سندھ حکومت کے اقدامات کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کیا،عمران خان نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے کنفیوڑن پھیلا کر ملک میں کرونا وائرس پھیلادیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…