پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار، ماہرین کاسکول نہ کھولنے کا مشورہ

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی  (  آن لائن ) سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، جان لیوا وبا کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہیں مگر نجی اسکولوں کی تنظیمیں اسکول کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ماہرین  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  صورتحال اچھی نہیں، احتیاط کرنا ہو گی۔گرمی میں کورونا وائرس ختم ہونے کی طرح بچوں کو متاثر نہ کرنے کے مفروضے نے بھی دم توڑ دیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک جان لیوا وبا کورونا سے 1600 بچے متاثر ہو چکے۔ بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس کی علامات مختلف ہیں۔حالات جیسے بھی ہوں مگر نجی اسکولوں کی تنظیمیں سندھ حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ کاروبار اور ٹرانسپورٹ کی ایس او پیز سے مشروط اجازت دی گئی مگر ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں صورتحال اچھی نہیں، اسکول کھولنے کا فیصلہ مشکلات پیدا کرے گا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی دوٹوک کہہ چکے ہیں کہ تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے، بیشتر نجی تعلیمی اداروں کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…