منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

’’لگتا ہے پاکستان کسی حد تک ترکی جیسا ہے‘‘ ارطغرل غازی کی بانو چیچک بھی پاکستان آنے کی خواہاں

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیلی ویژن پر اپریل کے آخر سے نشر ہونیوالے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ پر ایک طرف جہاں ملک بھر کے سیاستدانوں اور شوبز شخصیات میں اسے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر بحث جاری ہے تو دوسری طرف ڈرامے کے مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ڈرامے کی کاسٹ کو بھی پاکستان میں پذیرائی مل رہی ہے۔

اگرچہ پاکستان میں ابھی تک ڈرامے کے پہلے سیزن کی 40 قسطیں تک ہی نشر ہوئی ہیں اور ابھی تک پاکستانی شائقین نے ڈرامے کی محدود مگر مرکزی کاسٹ کو ہی دیکھا ہے،تاہم اب تک ڈرامے میں نظر آنے والی کاسٹ پاکستان میں مشہور ہوچکی ہے اور پاکستانی شائقین ڈرامے کی کاسٹ سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے انہیں وطن آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے معروف کردار (بانو چیچک) کی اداکارہ ایزگی ایسما کرکلو نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ایزگی ایسما کرکلو نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان بھی ترکی کی طرح بارونق اور زندہ دل لوگوں کا ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کسی حد تک ترکی جیسا ہی ہے اور چونکہ ان ممالک میں کہا جاتا ہے کہ یہ دو ممالک اور ایک قوم ہیں، تو انہیں بھی لگتا ہے کہ یہ دونوں ممالک بہت قریب ہیں۔ترک اداکارہ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے ڈھیر سارے محبت کے پیغام موصول ہو رہے ہیں اور وہ ضرور پاکستان آنا چاہیں گی، لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ وہ کب تک پاکستان آ سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…