جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جن بچوں کی خاطر طلاق لی، ان بچوں کا ماں کیساتھ جانے سے انکار۔۔ گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا‎

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ کیساتھ بچوں نے جانے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ نے اپنے شوہر سے جن بچوں کی کفالت کیلئے طلاق لی تھی ان بچوں نے ماں کیساتھ جانے سے انکار کردیا ۔ درخواست گزار صنم ماروی عدالت کو بتایا کہ اس نے حامد علی سے شادی کی ، گھریلوناچاقیاں بڑھتی گئی جس کے باعث میں نے

گزشتہ سال 19فروری 2019ء اپنے شوہر حامد سے خلع لے لی تھی ۔ جس کے بعد میرے شوہر نے اپنے بچوں تین بچے بہلوال علی، ورد علی اور علی مصطفیٰ کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔ میری عدالت سے درخواست ہے کہ میرے سابقہ شوہر سے بچے لے کر میرے حوالے کیے جائیں۔ معروف گلوکارہ صنم ماروی نے سابق خاوند سے تین بچوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا لیکن بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور باپ کے ساتھ رہنے کا بیان دیدیابچوں کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی اورمعاملہ گارڈین کورٹ بھجواتے ہوئےفریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعوی دائر کیا تھا کہ اس کا شوہر اسے مارتا اور بچوں کے سامنے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…