پشاور(آن لائن) پشاور سمیت ملک بھر میں دو روزہ لاک ڈاؤن ہفتہ سے شروع ہو جائیگا۔ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں کھولنے کی ذمہ داری متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او،ڈی ایس پی، ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر پر عائدکردی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں سخت ترین لاک ڈاؤن کی ہدایات کی گئی ہے ایک دکان کے بجائے پوری مارکیٹ کو سیل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں
ہفتہ اوراتوار کو ہو گی۔ لاک ڈاؤن کے سلسلے میں پشاور کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، علاقہ ڈی ایس پی اور متعلقہ علاقہ کے اسسٹنٹس کمشنرز کو ہدایات کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں کو بند رکھنے کے لئے خصوصی کاروائی کرے۔ اس سے قبل تین روز کے لئے لاک ڈاؤن تھا تاہم وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہو ئے اسے دو دن کے لئے کر دیا جبکہ اوقات کار میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔