جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کا تحریری حکم نامہ 

datetime 5  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔احتساب عدالت نمبر 3 کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی

سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ نوازشریف کی رہائشگاہ پرتعینات گارڈ عبدالمجید نے عدالتی سمن لینے سے انکار کیا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم میںکہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری کی صرف ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق سابق صدر زرداری 11 جون کو توشہ خانہ ریفرنس کی آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔عدالت کے حکم کے مطابق کیس میں سابق وزراء اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے علاوہ دیگر ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید بھی پیش ہوں۔عدالتی حکمنامے میں سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…