انکشاف اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تین روز کے دوران قومی اسمبلی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی۔جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تین دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں
کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ چند روز قبل انتقال کرنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے