پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھلنا شروع ہو گیا ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈو محمد خان (این این آئی)ٹنڈومحمدخان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ایک ہی دن میں 06 مزید نئے کیس سامنے آگئے ٹنڈومحمدخان میں کرونا وائرس کے مزید 06 کیس پازیٹو آنے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا د 82 ہو گئی ہے جب کہ ٹنڈومحمدخان کے نجی بینک کا آپریشن منیجر کرونا وائرس میں مبتلا ہو گیا جس کے بعد نجی بنک انتظامیہ نے بنک بند کرکے ملازمین کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کا

مشورہ دیا ہے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈومحمدخان ڈاکٹر محمد یوسف جھیجو نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 50 سے زائد افراد کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ سول اسپتال ٹنڈومحمدخان میں لیا گیا جس میں مزید 6 افراد کی کرونا وائرس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیان میں ایک ڈاکٹر 2ہئیر ڈریسر اور تین عام شہری شامل ہیں سبھی متاثرین کو اپنے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو انتہائی تباہ کن نتائج سامنے آنے کا خطرہ ہے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سماجی رابطوں میں ایس او پیز کا خیال رکھیں اور غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس پھیل گیا، کورونا وائرس کا شکار جن قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں جیل رہا کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔کورونا وائرس متاثر عمر رسیدہ قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کے لیے سفارش کی گئی ہے جن قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش کی ان میں دو سزایافتہ اور ایک انڈر ٹرائل قیدی شامل ہے ،خط کے مطابق 25 سالہ ملزم علی نواز کو عمر قید سزا ہوئی تھی، 60 سالہ دوسرے ملزم ہارون کو 14 سال جیل میں گزار چکا ہے73 سالہ ملزم ہارون کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت نمبر دو میں زیر سماعت ہے،

جبکہ ایک 87 سالہ قیدی بہاول خان کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکا ہے، خط کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ، احتساب عدالت کو موصول ہوگئی۔جبکہگھوٹکی کے مزید 56 افراد میں کورونا وائرس مثبت آگیا، 15 افراد صحتیاب بھی ہوگئے، مریضوں کی تعداد 378 اور صحتیاب افراد کی تعداد 284 ہوگئی، ڈپٹی کمشنر کی تصدیق. تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی

جانب سے جاری سیمپلنگ کی مہم کے تحت گذشتہ دو روز کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں کے 186 لوگوں کے سیمپل لئے تھے جن کے نتائج کے مطابق 56 افراد سے کورونا وائرس پازیٹو آگیا ہے اور 130 افراد کو کلیئر قرار دیا گیا. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 56 لوگوں میں سے 21 تحصیل ڈہرکی

، 9 اوباڑو ، 18 میرپور ماتھیلو، 1 خانگڑہ اور 7 گھوٹکی کے رہائشی ہیں اسی طرح تحصیل گھوٹکی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 130، میرپور ماتھیلو میں 96، اوباڑو میں 66، ڈہرکی میں 50 اور تحصیل جانگڑہ میں 36 ہوگئی ہے. یاد رہے کہ اس وقت تک ضلع میں کورونا وائرس کے کل 665 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 284 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 378 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 3 مریض وفات چکے ہیں .

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…