اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کے باعث اسلام آباد میں واقع سعودی پاک ٹاور کو سیل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 111، سیکٹر جی سیون 2 کی گلی نمبر 54، پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک نمبر 6 اور سیکٹر جی 4 گلی نمبر 6،ای الیون 4 گلی نمبر16، سیکٹر آئی 10 اور آئی 10 فور گلی نمبر 26 اور سب اسٹریٹ2 کے
علاقوں کو سیل کرنے کے بعد وہاں پر فوج ، رینجرز اور پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔پاکستان کے دارلحکومت میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، 9علاقوں کو سیل کر دیا گیاجبکہ سعودی پاک ٹاور کو کرونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس خوفناک حد تک پھیل جانے کے بعد متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات کر دیئے ہیں ۔ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد اسلام آباد میں کرونا وائرس نے تیزی سے وار کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ 9علاقوں میں نشاندہی کے بعد انہیں فوری سیل کردیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 295کیسز اور4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3188 ہوگئی ہے جب کہ اموات 34 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 399 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے آج ہی لوگوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں وگرنہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن سخت کردے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے قبل بھی متعدد وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تعلق رکھنے والے وزرا، مشیران اوراراکین اسمبلی سمیت سماجی رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں وگرنہ اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنا ازحد مشکل ہو جائے گا۔