اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کیخلاف امریکی شہری سنتھیارچی کیخلاف متازع ٹویٹ پر ہزاروں شکایات درج ہو چکیں ہیں ، جن کے جواب میں امریکی خاتون نے پی پی پی کارکنان کی جانب سے ہراساں کرنے پر ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی ہے ۔ امریکی شہری نے بیان دیتے ہوئے کہا میرے پاس محترمہ بے نظیر پر لگائے گئے تمام الزامات کے دستاویزی ثبوت ہیں اس کے علاوہ پاکستان مخالف تحریک میں
سرگرم جماعت پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقات کے بھی گہرے ثبوت موجود ہیں جن کیلئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کبھی نہیں چاہے گی کہ میں وہ تمام دستاویزات منظر عام پر لاؤں۔سنتھیارچی نے مزید بتایا ہے کہ ان کا فون نمبر ، گھر کا پتہ سمیت میری ذاتی معلومات بھی لیک کر دی گئیں ہیں جبکہ کئی دنوں سے مجھے دھمکی آمیز خط ، اور کالز آرہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں مجھے غیر اخلاقی پیغام بھی موصول ہوئے ہیں ۔