کراچی طیارہ حادثہ،کپتان کی غفلت اور لاپراہی سامنے آگئی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری،تہلکہ خیز انکشافات

3  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی میں گر کر تباہ بدقسمت طیارے کے کپتان کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس سے متعلق ایک خط ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن افتخار احمد کی جانب سے پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جنرل مینیجر کو لکھا گیا۔

خط میں بتایا گیا کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا۔طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی، کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔خط میں بتایا گیا کہ طیارہ 7 ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5200 فٹ تھی، لینڈنگ کے وقت طیارے کی بلندی مقررہ حد سے زیادہ تھی حالانکہ کنٹرولر نے دو مرتبہ کپتان کو ہدایت کی طیارے کو بائیں جانب 180 ڈگری پر لے جائیں تاکہ اونچائی کنٹرول ہو سکے مگر کپتان نے ائیر کنٹرولر کی ہدایت کو نظر انداز کر دیا۔کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کے لیے طیارے کو مطلوبہ بلندی تک لیکر آئیں، جب طیارے کی اونچائی3500 سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل 1300 فٹ پر آ گیا چنانچہ اترنے کی رفتار 250 ناٹ سے زیادہ تھی جو لینڈنگ کے لیے درکار مطلوبہ رفتار سے زیادہ تھی۔یاد رہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…