جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

کویڈ 19دنیا بھر میں فوڈ چین متاثر ہونے سے کتنے کروڑ افراد  خوراک کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کویڈ 19دنیا بھر میں فوڈ چین متاثر ہونے کی وجہ سے 70کروڑ 40 لاکھ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں،خوراک کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر اجناس کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں جس سے کاشتکار طبقہ براہ راست متاثر ہوگا ،زرعی شعبے پر عائد ٹیکسوں میں کمی سمیت زرعی اجناس اور کھادوں پر سبسڈی دینے اور فصلوں کیلئے جدید طریقوں سے

استفادہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ جاپان میں قائم ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کے مطابق دنیا میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ سے  زائد اموات ہوچکی ہیںرپورٹ کے مطابق پاکستان بھی کرونا وائرس سے کافی متاثر ہوا ہے اگرچہ یہ شرح یورپی ممالک سے کم ہے .اے پی او نے حال میں ہی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ممبر ممالک کو کسانوں اور زرعی شعبے کے ساتھ اس وبا میں کیسے تعاون کرنا ہے اس کے متعلق تجاویز دی گئی ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں فوڈ چین متاثر ہوئی ہے ریسٹورنٹس بند ہیں جس کی وجہ سے خوراک کی کھپت کم ہوگئی ہے اس کی وجہ سے پھل سبزیوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم ہونے کا خدشہ ہے.رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسان بھی لاک ڈاؤن کے دوران ویسے کام نہیں کررہے جیسے وہ عام حالات میں کرتے ہیں ان کو بیج ،کھاد ،مشینری وغیرہ کی دستیابی میں کچھ تعطل ہوں.رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 70 کروڑ 40 لاکھ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں ایشیائی ممالک میں 80 فیصد چھوٹے کسان ہیں جو براہ راست کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں.اجناس کی قیمتیں کم ہونے سے کسان متاثر ہوں گا.اگلے سال زرعی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے.حکومت کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے.اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوارکا ذیلی ادارہ نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او) ، پاکستان کوویڈ 19 وبائی امراض کی غیر یقینی مدت کے دوران پیداوری کے فروغ کے تسلسل کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، جس نے ہماری زندگی کو مختلف طریقوں سے متاثر کیا ہے۔

ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) جاپان اور این پی او موجودہ وقت میں آن لائن پلیٹ فارم کو بروئے کار لا کر اثرات کو ختم کرنے کی کوشش میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں این پی او کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق کورونا وبا  نے کسان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ملک بھر میں  فوڈ چین متاثر ہونے سے اجناس کے دام گرنے کا خدشہ ہے جبکہ فصل کی کم قیمت ملنے سے

کسان کی بدحالی میں مزید اضافہ ہوگااور اس کی وجہ سے مستقبل میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ درپیش ہے رپورٹ کے مطابق کم پیداوار سے خوراک کی قیمتیں آسمان کو پہنچنے کا خدشہ  ہے موجودہ حالات میں کسانوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے حکومت کسانوں کیلئے خصوصی  پیکج کا اعلان کرے این پی او کی روپورٹ میں ملک میں زرعی شعبے کی بحالی کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں جس کے

مطابق زراعت کو ایک لازمی خدمت کے طور پر ٹیکس چھوٹ دینے سمیت ضروری سامان اور تربیت فراہم کرکے  کھیتی باڑی برادری کی حفاظت کو محفوظ بناسکتی ہے اسی طرح کاشتکاروں کو بروقت زراعت کے آدانوں ، خام مال اور ٹیکنالوجیز کی فراہمی کے لئے ضوابط اور پالیسیوں کو اپنانا ہوگا  اور زرعی شعبے میں جدید طریقوں پر عمل درآمد سمیت ڈیجیٹل زراعت کی ایپلی کیشنز ، ڈرون کی افادیت  اورافزائش  کو فروغ دینے کے لئے سائنس تحقیق پر انحصار کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…