منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

’’تمام تعلیمی ادارے، شادی ہالز، پارک اور سینما ہال بدستور بند‘‘ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہالز،

پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل ا سٹورز، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشازپس 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ کال سنٹرز کو 50 فی صد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔ گروسری اور کریانہ اسٹورز صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رہیں گے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…