لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہونے کی بجائے جواب جمع کرا دیا۔ شہباز شریف کے نمائندہ محمد فیصل نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔ شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر پیش نہیں ہوئے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے
منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی تاہم سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم علی نے شہباز شریف کی درخواست کو آج بروز ( بدھ )کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔