اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

لینڈ مافیا اور افسران کے مبینہ گٹھ جوڑ سے ایک ارب40کروڑ  سے زائد مالیت کی اراضی جعلسازی سے ہڑپ کرنی کا منصوبہ بے نقاب ‎

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لینڈ مافیا اور افسران کے مبینہ گٹھ جوڑ سے ایک ارب40کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی جعلسازی سے ہڑپ کرنی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا،گلشن معمار ہاؤسنگ اسکیم کی18ایکٹر اراضی پر سرکاری سرپرستی میں قبضہ کئے جانے کا انکشاف،ڈپٹی کمشنر غربی،اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار منگھوپیر سمیت اینٹی انکروجمنٹ پولیس کے افسران پر لینڈ مافیا کی سہولت کاری کا

الزام،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،کمشنر کراچی،ڈپٹی کمشنر ویسٹ سمیت ڈی آئی جی ایسٹ زون کو قیمتی اراضی پر قبضے اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کیلئے لیٹر ارسال کردیا،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار ہاوسنگ اسکیم میں واقع 18 ایکڑرقبے پر محیط قیمتی اراضی پر قبضہ شروع کردیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمین ٹمبر مارکیٹ کے لئے حنیف میمن نامی شخص کو 15 سال قبل الاٹ کی گئی تھی،متاثرہ سفاری بلڈر نے ڈپٹی کمشنر غربی اور سرکاری سرپرستی میں اپنی اراضی پر کئے جانے والے قبضے سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد ایم ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے مذکورہ صورتحال کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،کمشنر کراچی،ڈپٹی کمشنر غربی اور ڈی آئی جی ایسٹ زون کو لیٹر ارسال کیا جس میں آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی پہلے ہی الاٹ شدہ ہے جس پر ایم ڈی اے کو مطلع کئے بغیر ہی سرکاری سرپرستی میں قبضہ کیا جارہا ہے، ‎ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی پر انتہائی منظم انداز سے قبضہ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ،اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار سمیت علاقہ پولیس کو اعتماد میں لیا گیااور14مئی 2020کو ڈپٹی کمشنر غربی،اسسٹنٹ کمشنرغربی،مختیار کاراوراینٹی انکروجمنٹ پولیس نے مذکورہ اراضی پر غیر قانونی طور پر ڈیمالیشن ایکشن کرکے لینڈ مافیا کی مبینہ سہولت کاری کی ہے،

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ کی جانب سے مذکورہ اراضی پر کئے گئے قبضے کے حوالے سے لیٹر میں اعلی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ اراضی پر قبضے میں ملوث مختیار کار،علاقہ ٹپے دار سمیت دیگر ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتی اراضی کی جعلسازی سے فروخت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے اراضی کی مالیت ایک ارب40کروڑ سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہے،مذکورہ اراضی پر قبضے کے بعد تیزی سے تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ علاقہ پولیس اور اینٹی انکروجمنٹ پولیس پراسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…