پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے،محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

datetime 1  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ڈپریشن کراچی سے 1285کلومیٹر ، ممبئی سے 580کلومیٹر دور ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ 24 سے 36گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے

مطابق پاکستان کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آئندہ تین دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا،کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…