منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

امارات ایئرلائن کا کرونا کی وجہ سے متعدد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)امارات ایئر لائنز گروپ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب کمپنی اپنے کچھ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کررہی ہے تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات ایئرلائنز گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مشکل اوقات میں اور وبا کی روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کے

فریم ورک کے باوجود کمپنی کی پروازوں کی بحالی کا عمل بہ تدریج شروع ہوگیا ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ کوویڈ 19 کی عالمی وبا نے دنیا بھر کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشنل کارروائیوں کی سطح برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن منظرناموں کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اپنی ٹیم کے کچھ ممبران کی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔ کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کتنے ملازمین کو سبکدوش کرنا چاہتی ہے۔ امارات ایئرلائنز کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم نے موجودہ ٹیم کو رکھنے کی کوشش کی۔ ہم اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیا ، لیکن ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کسی مزید مالی بحران سے نکلنے کے لیے کمپنی اپنے بعض تجربہ کار اور باصلاحیت ارکان کو الوداع کرنے پرمجبور ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…