بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں دوا کا کامیاب تجربہ، کرونا کے تشویشناک حالت میں مبتلا مریض صحت یاب ،جانئے اس دوا کی قیمت کیا ہے اور یہ دوا کیسے کرونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے کارآمد ہے؟

datetime 1  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی کرونا کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہےکہ پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے مختلف ادویات پر کلینکل ٹیسٹ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری کے بعد ایکسٹیمبرا کے نام سے بننے والے انجکشن کے استعمال کی منظوری دی گئی جس کا کیمیائی نام ٹوسیلی زومیب (tocilizumab)ہے۔یہ واضح رہے

کہ اس دوا کے اس سے قبل چین اور امریکہ میں کرونا کے مریضوں پر تجربات کیے جا چکے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اب اسے دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ موثر علاج دریافت کیا جا سکے۔دوسر ی جانب پنجاب میں آرتھرائٹس (جوڑوں کے درد) میں استعمال کیے جانے والے انجیکشن کا کورونا مریضوں پر تجربہ کیا گیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں پر انجکشن کے استعمال کے مثبت نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے شدید حملے پر یہ انجیکشن 24 گھنٹوں میں دو بار لگایا جاتا ہے اور اس انجیکشن کے استعمال سے کورونا سے شدید بیمار 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دو انجیکشنز کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بنتی ہے جبکہ اسپتالوں میں انجیکشن دستیاب ہیں جو مریض کو حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ متعدد مریضوں کو انجیکشن دیکر وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں اس انجیکشن کا ٹرائل جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں ہی کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا بھی استعمال کی گئی تھی جس سے متعدد مریض صحتیاب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…