منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون امام کعبہ الشیخ عبداللہ الشریم کے استاد انتقال کر گئے قاری محمد یحییٰ رسول کا نماز جنازہ پاکستان کے کس شہر میں ادا کیا جائیگا؟اعلان کردیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امام کعبہ الشیخ عبداللہ الشریم کے استاد قاری محمد یحییٰ رسول نگری 75برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت عالم اسلام کے معروف قاری قرآن اور استاذالقراقاری محمد یحییٰ رسول نگری 75برس کی عمر میں ساہیوال کےمقامی ہسپتال میں مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

اُنہوں نے 2 بیوگان کے علاوہ 9بیٹے اور 4 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں،ان کی پہلی نماز جنازہ کل یکم جون بروز سوموار صبح 10 بجے کنعان پارک ساہیوال میں ادا کی جائے گی جبکہ دوسری نماز جنازہ چک15ون آررسول نگر اوکاڑہ میں ادا کی جا ئے گی۔ قاری محمدیحییٰ رسول نگری جامعہ عزیزیہ دارلقراءساہیوال میں 1970 ء سے وابستہ تھے، جہاں انہوں نے عرصہ پچاس سال سے تجوید وقرات کے علوم کی تدریس کی۔ انہوں نے برصغیر کے معروف قاری اظہار احمد تھانوی سے تجوید قرات کی سند فراغت حاصل کی۔ آئمہ حرم الشیخ عبداللہ الشریم ،قاری ابرہیم میر محمدی سمیت انکے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے،جو پوری دنیا میں تجوید وقرات کے علوم کی روشنی پھیلارہے ہیں۔ آپ عالم اسلام میں بابا ئے قرات کے نام سے جانے جاتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…