منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

’’سینکڑوں ملازمین کا کس سیاستدان کے کے بنگلے پر تعیناتی کا انکشاف ‘‘دفاتروں میں حاضری کم ، جی حضوری میں مصروف گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگ گئے،تشویش کی لہر دوڈ گئی

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سیکڑوں ملازمین کا مئیر سکھر کے بنگلے پر تعیناتی کا انکشاف ،دفاتروں میں حاضری کم ،مئیر سکھر سمیت سکھر ہائوس کے چہتے کی جی حضوری میں مصروف گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگ گئے ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ و صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے

مختلف محکموں لینڈ گرانڈ ، اینٹی انکروچمنٹ فورس ، ٹیکسیشن برانچ ، فائر اسٹیشن، سینٹری اسٹاف، واٹر ورکس ، ڈرینج ، ڈسپوزل یونٹ سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کے سیکڑوں ملازمین مئیر سکھر ارسلان شیخ کے بنگلے ( سکھر ہائوس ) پر ڈیوٹی سر انجام دینے کا انکشاف ہوا ہے سکھر میونسپل کارپوریشن کے مختلف ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ملازمینجن میں ماشکی ، چوکیدار و دیگر شامل ہیں یا تو وہ سکھر ہائوس میں آنے والے مہمانوں کی خاطری میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں اور کچھ ملازمین مئیر سکھر کی سکھر آمد کے دوران انکے آگے پیچھے دنداتے ہوئے نظر آتے ہیں ، سکھر میونسپل کارپوریشن کے ڈپارٹمنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے ایک فوٹو گرافر بھرتی کے باوجود بلدیہ اعلیٰ سکھر کے گریڈ پانچ اور 7میں بھرتی ہونے والے ملازمین بھی اپنے ڈپارٹمنٹ میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے کے باوجود مئیر سکھر ارسلان شیخ کے سکھر دورے کے موقع پر نوکری بچانے کیلئے ذاتی کیمرے لیکردن رات فوٹو گرافری سمیت سکھر ہائوس کے چہتوں کی خوشامد کرنے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں، اسی طرح سکھر کی 26میونسپل کمیٹیوں میں بھی تعینات سینٹری اسٹاف چیئرمین اوروائس چیئرمین کے گھروں پر صفائی سمیت دیگر کاموں پر مامور ہیں شہری حلقوں کی جانب سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سیکڑوں ملازمین کا مئیر سکھر ، یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کے بنگلوں پر تعیناتی کے انکشاف پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…