اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

’’ حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی ‘‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شام میں حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مؤثر احتجاج کرنے اور اسلامی تعاون تنظیم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسنددہشت گرد تکفیری گروہوں نے مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے

جو کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، پیر مولانا محفوظ مشہدی، مرکزی رہنما جمعیت علماء پاکستان مولانا محمد خان لغاری ،سید یوسف شاہ ، صدر مجلس علماء امامیہ علامہ جاوید اکبر ساقی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا شمس الحق ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عصمت اللہ معاویہ ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبد الرئوف فاروقی ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، علامہ ایوب صفدر ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر صابری، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا عبد اللہ رشیدی نے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ آور ہیں ۔ حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ اور ان کی اہلیہ کی قبر اور اجساد کی توہین سے واضح ہے ان گروہوں کا اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، تمام مذاہب مقدسات اور قبروں کی حرمت اور احترام کا درس دیتے ہیں ، کوئی مسلمان قبر کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ رہنمائوں نے کہا کہ انتہا پسند گروہوں نے مسجد نبوی ، بیت اللہ شریف ، پاکستان اور دیگر مقامات میں مزارات ، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملےکیے ہیں ، ایسے گروہوں کے مقابلے کیلئے عالمی فکری اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 5 جون کو ملک بھر میں یوم سیدنا عمر بن عبد العزیز منایا جائے گا ۔ رہنمائوں نے کہا کہ بعض عناصر ارض حرمین شریفین کو کھلا شہر قرار دینے کا مطالبہ کر کے عالم کفر کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ ارض حرمین شریفین کی عظمت ، حرمت اور دفاع پر پوری امت مسلمہ قربان ہونے کو تیار ہے ، سعودی عرب کی عوام اور حکومت جس طرح مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات اور حجاج و زائرین کی

خدمت کر رہی ہےاور مسلمانوں کے عقائد کی چوکیداری کی ہے وہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امۃ کو انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے متحد ہونا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کو ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں رہنمائوں نے کہا کہ

حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسد اطہر کی توہین کو جنت البقیع سے ملانا کسی صورت درست نہیں ہے ، جنت البقیع میں نہ کسی قبر کی توہین کی گئی اور نہ ہی کس کے جسد اطہر کی ، جو لوگ حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسد اطہر کی توہین کو جنت البقیع کے واقعہ سے ملا رہے ہیں وہ دراصل دہشت گرد اور انتہا پسند افراد کے غیر اسلامی ، غیر شرعی عمل کو تقویت دینا چاہتے ہیں ،

سعودی عرب کی حکومت نے علماء کی مشاورت سے جو اقدامات کیے ہیں امت مسلمہ ان کی تائید کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنمائوں نے کہا کہ کرونا کی وباء میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے ، عوام الناس کو مکمل طور پر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا چاہیے اور حکومت کو سکولز ، کالجز اور مدارس عربیہ کو کھولنے کیلئے فوری مذاکراتی عمل کا آغاز کرنا چاہیے ۔ مدارس عربیہ کے طلباء کا سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے ،

مدارس کے امتحانی بورڈ یہ اہلیت رکھتے ہیں کہ وہ مقامی سطح پر طلباء سے امتحان لے لیں اور مدارس احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے ، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، آٹا کی قیمت کو بڑھ جانا ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی میں مشکلات حکومت کے مشیروں اور وزیروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ پریس کانفرنس میں قصو ر میں حافظ سمیع الرحمن کے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مجرمین کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزاد دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…