بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

بھارت کے لداخ میں پل تعمیر کرنے کے مکروہ عزائم بے نقاب ، چین سے منہ کی کھانے کے بعد پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2020 |

ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحقیقاتی رپورٹیں دبانے کا رواج ہے تاہم موجودہ حکومت نے روایت بدل دی، چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،بھارت نے جان بوجھ کر لداخ میں کنسٹریکشن کا آغاز کیا جس پر چین کو شدید تحفظات ہیں،بھارت یا کسی اور کو پسند ہو نہ ہو، سی پیک محفوظ اور گیم چینجر ہے، مالی مشکلات کے باوجود

بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف دیں گے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے جان بوجھ کر لداخ میں کنسٹریکشن کا آغاز کیا جس پر چین کو شدید تحفظات ہیں،بھارت نے چالاکی سے لداخ میں کام کرنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت یا کسی اور کو پسند ہو نہ ہو، سی پیک محفوظ اور گیم چینجر ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن کی وجہ سے عوام کو مہنگی چینی ملی، انھیں حساب دینا ہوگا،شوگر کمیشن رپورٹ معاملے پر انصاف ہوگا، اس میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کیخلاف ایف آئی اے حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت جس نے کمیشن کی رپورٹ کو دبایا نہیں بلکہ پبلک کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی مالی مشکلات سب کے سامنے ہے ایکسپورٹ گری ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو کم اور بجلی بلوں میں ریلیف دیا گیا، مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف دیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاہم جب تک صوبائی حکومتیں تعاون نہیں کریں گی پاکستانیوں کو لانا ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہت سارے پاکستانیوں کے ویزے ختم ہو چکے ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، صوبائی حکومتوں کا تعاون درکار ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی آئین میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی اور دلت ہندوتوا پالیسی سے تنگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں کروڑوں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں، بھارت اپنے آئین کی پاسداری بھی نہیں کر رہا، بھارتی میڈیا نے بھی مسلم اقلیتی حقوق کی پامالی پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں سے زیادتی کے باوجود پاکستان میں ہندوؤں کو اقلیتی کمیشن کا سربراہ بنایا،پاکستان نے کرتارپور راہداری سمیت تمام اقلیتی مذہبی مقامات کو تحفظ دیاکاش کہ بھارتی مسلمان بھی اپنے مذہبی مقامات کے تحفظ پر مطمئن ہوتے،تاریخی بابری مسجد کی شہادت پر بھارتی سپریم کورٹ خاموش تماشائی بنی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…