اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اتوار کو ہونے والا قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا جو اب (آج)پیر ہو گا۔ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اتوار کو ہونے والا اجلاس اب (آج) پیرسہہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ
، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال، مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ اس موقع پر کورونا کے مریضوں کے علاج اور طبی سازو سامان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔