منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبوں میں کووڈ مریضوں کے لئے وینٹیلیٹرز کی تقسیم

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کورونامریضوں کی بڑھتی ضرورت کے پیش نظرصوبوں میں 100 وینٹیلیٹرز تقیسم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاکہ چاروں صوبوں کو دس دس آئی سی یو وینٹیلیٹرز کی وصولی کے لیے خط ارسال کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کو دس دس بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹیلیٹرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے بھی دس دس بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ،

وینٹیلیٹرز کی تنصیب اور بعد از فروخت سروس کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وینٹیلیٹرز کے استمعال کے کیے طبی عملہ کی تربیت کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے،تمام انتظامات کی تفصیل سے صوبوں کا آگاہ کردیا گیا،وینٹیلیٹرز کی ہسپتالوں میں تقسیم کی تفصیل سے این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کو پہلے ہی مطلوبہ تعداد کے مطابق وینٹیلیٹرز دیئے جا چکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…