پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

ٹریفک کا المناک حادثہ، مسافر بس موٹر سائیکل سوار  کو بچانے کی ناکام کوشش میں الٹ گئی’6افراد جاں بحق،رقت آمیز مناظر

datetime 31  مئی‬‮  2020 |

عبدالحکیم، کبیروالا (این این آئی) پل رانگو کے قریب خوفناک اور المناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار چھ افراد جاں بحق جبکہ 30.افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ علی الصبح 4 بجے کے قریب پیش آیا اس کے علاوہ زخمیوں میں دو نامعلوم بھی شامل ہیں ریسکیو رپورٹ کے مطابق حادثہ کا شکار

بدقسمت مسافر بس میں 36، افراد سوار تھے یہ افسوسناک حادثہ لاہور ملتان روڈ پر شکرگڑھ سے ملتان جاتے ہوئے پل رانگو کے قریب پیش آیا حادثہ کا شکار مسافر بس کھائی میں گر کر بری طرح تباہ ہو گئی ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بس کی باڈی کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا اس حادثہ میں موٹر وے پولیس اور ریسکیو اہلکار طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پیش پیش رہے حادثہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظھیر عباس شیرازی نے جاے حادثہ پر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا اور نشتر ملتان میں ایمرجنسی نافذ کردی حادثہ میں مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد معصوم بچوں بزرگ مردوں اور خواتین کی تھی شدید زخمیوں میں بھی جابحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں مرنے اور شدید زخمیوں کی چیخ و پکار سے ہر آنکھ اشکبار اور دل غمگین ہو گئے جابحق ہونے والوں میں 4 سالہ معصوم بچہ دانیال عمران، 19 سالہ محمد عادل سعید، 26 سالہ نجیب اللہ ولد حکیم خان، 28 سالہ تیمور خالد، 36 سالہ شہباز سراج دین اور 50 سالہ زکریا بیگم زوجہ بشارت علی شامل تھے جابحق دو افراد کا تعلق نارووال، ایک باجوڑ ایجنسی، ایک شکرگڑھ، ایک جلال آباد ملتان اور ایک کا تعلق موضع اعظم ہانس سے بتایا گیا ہے شدید زخمیوں میں 9 نارووال، 7 شکرگڑھ دو گوجرانوالہ، دو احمد پور شرقیہ

اور ایک کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے زخمیوں میں 2 سالہ معصوم پھول محمد توقیر حفیظ، 3 سالہ معصوم مدثم مشتاق، 12 سالہ محمد باسط عمران،12 سالہ محمد حفیظ قاسم، 16 سالہ وقاص علی، 16 سالہ خدیجہ بی بی ولد محمد افضل، 17 سالہ مطھر بشارت، 21 سالہ محمد گل شیر ارشد، 21 سالہ محمد ناصر اقبال، 21 سالہ محمد امجد منظور، 22 سالہ علی گل عرف کالو، 22 سالہ خاتون ثمینہ بی بی ولد محمد جلال،

22 سالہ سلمان نذیر، 22 سالہ اسد علی ریاست، 23 سالہ محمد ابرار ملک،25 سالہ وقار خان شفیق، 27 سالہ رحمان علی، 27 سالہ محمد سلمان رشید ، 28 سالہ ارم بی بی زوجہ شفیق، 28 سالہ روبینہ بی بی زوجہ محمد حفیظ، 30 سالہ عظمیٰ بی بی زوجہ محمد حفیظ، 35 سالہ سخی جیون، 35 سالہ عطیہ بی بی زوجہ محمد سلطان 45 سالہ محمد مشتاق حنیف، 45 سالہ عبدالرحمن اور 50 سالہ عبدالستار بشیر 50 سالہ رخسانہ یعقوب کے نام شامل ہیں اسی اثناء  میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوفناک اور المناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہےـ



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…