بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں ٹوسیلی زومیب نامی دوا کا تجربہ کامیاب، کورونا کے تشویشناک مریض اپنے پائوں پراٹھ کر کھڑے ہو گئے

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی کرونا کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہےکہ پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے مختلف ادویات پر کلینکل ٹیسٹ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری کے بعد ایکسٹیمبرا کے نام سے بننے والے انجکشن کے استعمال کی منظوری دی گئی

جس کا کیمیائی نام ٹوسیلی زومیب (tocilizumab)ہے۔یہ واضح رہے کہ اس دوا کے اس سے قبل چین اور امریکہ میں کرونا کے مریضوں پر تجربات کیے جا چکے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اب اسے دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ موثر علاج دریافت کیا جا سکے۔دوسر ی جانب پنجاب میں آرتھرائٹس (جوڑوں کے درد) میں استعمال کیے جانے والے انجیکشن کا کورونا مریضوں پر تجربہ کیا گیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں پر انجکشن کے استعمال کے مثبت نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے شدید حملے پر یہ انجیکشن 24 گھنٹوں میں دو بار لگایا جاتا ہے اور اس انجیکشن کے استعمال سے کورونا سے شدید بیمار 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دو انجیکشنز کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بنتی ہے جبکہ اسپتالوں میں انجیکشن دستیاب ہیں جو مریض کو حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ متعدد مریضوں کو انجیکشن دیکر وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں اس انجیکشن کا ٹرائل جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں ہی کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا بھی استعمال کی گئی تھی جس سے متعدد مریض صحتیاب ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…