جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

’’بھارت کسی غلطی میں نہ رہے ،پاکستان ہر وقت مکمل الرٹ ہے‘‘

datetime 30  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان مکمل الرٹ ہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پورے خطے کا ایس ایچ او بننا چاہتا ہے،بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے،بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت اور دہشتگردی کر رہا ہے،

بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو ہم آہنگی و اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو یہاںپریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پورے خطے کا ایس ایچ او بننا چاہتا ہے۔رحمن ملک نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی مسلسل خلاف ورزی کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ تین دنوں میں پاکستان نے بھارت کے دو جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔ پاک فوج نے بھارت جاسوس ڈرون گرا کر بھارت کو بتادیا کہ پاکستانی افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔علاقائی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت اور دہشتگردی کر رہا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمان اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت اپنے اردگرد کے تمام ہمسایہ ممالک کو جنگ پر اکسا رہا ہے۔ملک میں کورونا صورتحال پر بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، اب ہسپتالوں نے نئے مریض لینے سے انکار شروع کردیا ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھا اور اپیل کی کہ ملک میں فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے۔رحمن ملک نے کہا کہ میں وزیراعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں کورونا و دیگر اہم معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کر چکا ہوں، بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو ہم آہنگی و اتحاد کی ضرورت ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ماسک پہننا ہر شہری کے لیے لازم قرار دیا جائے اور عوام میں مفت بانٹے جائیں جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز و دیگر طبی عملے کو 100 فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دینے کا بھی مطالبہ کردیا۔انہوںنے کہاکہ دیہی علاقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔رحمن ملک نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے خود اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے۔ کورونا کے خاتمے کے لیے ہر حال میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔انہوں نے نوکری نہ کرنے والی خواتین ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…